وزیراعظم کی کراچی آمد کے پیش نظر انتظامیہ کی پھرتیاں

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) وزیراعظم نوازشریف کی کراچی آمد پرانتظامیہ ن ایمرجنسی بنیادوں پر ایسے اقدامات شروع کر دیئے ہیں کہ شہرکی قسمت جاگ اٹھی۔

جمعہ کو ایک روزہ دورے پر وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف کراچی تشریف لائیں گے،جہاں وہ وفاق کی جانب سے کراچی میں شروع کی جانے والی گرین لائن بس سروس کا سنگ بنیا د رکھیں گے لیکن وزیر اعظم کی آمد سے قبل انتظامیہ ایک روز کے لئے ہی سہی اپنی قابلیت کے جوہر دکھانا شروع کردیئے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ نے صفائی ستھرائی، رنگ روغن اور دیگر انتظامات تیز کر دیئے ہیں۔ کام اس نہج پر پہنچ گیا ہے کہ دن میں ہی تمام پولز پر لائٹیں کھول دی گئیں اور فٹ پاتھ کو رنگ روغن کر کے نیا کیا جارہا ہے۔ یہی نہیں بلکہ پرانا گولیمار سے ناظم آباد تک جانے والے سگنل فری کوریڈورپرکام بھی وزیر اعظم کے دورے کی نظر ہوگیا اور تین جگہوں پر انو بھائی پارک کے قر یب اس سڑک کو توڑ دیا گیا اور ہرے بھرے درخت بھی اس کے نظر ہوگئے۔

عوام کا کہنا ہے کہ اگر وزیر اعظم کے آنے سے ہی یہ سارے کام ہونے ہیں تک پھر انہیں روز روز آنا چاہیے۔