وفاق نے کراچی کی معیشت برباد کرنے کا انتظام کر دیا ہے : امیر پٹی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل گرڈ سے کے الیکٹرک کو ملنے والی 650 میگا واٹ بجلی کے معاہدے میں توسیع سے مثبت پیشرفت نہ ہونے کے باعث وفاق نے کے الیکٹرک کونیشنل گرڈ سے 650میگاواٹ بجلی کی فراہمی سے انکار کرکے کراچی کے شہریوں کو اندھیرے میں ڈبونے کے ساتھ کراچی کی صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کو بھی سبوتاژ کرنے کا انتظام کردیا ہے اور اگر وفاق و کے الیکٹرک کے درمیان معاملات طے نہ کرائے گئے تو کراچی کی صنعت و معیشت برباد ہوکر رہ جائے گی۔

محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی ‘ وائس چیئرمین اسلم خان ‘ یونس سایانی ‘ صدر محمد سلیمان راجپوت ‘ جنرل سیکریٹری محمد انور ایدوکیٹ اور فائنانس سیکریٹری اقبال ٹائیگر نے 650میگاواٹ بجلی کی فراہمی کے معاہدے کی عدم توسیع پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اختیارات کی مرکزیت ہی دراصل تمام قومی مسائل و بحرانوں کی ذمہ دار ہے اگر ملک میں روشن پاکستان پارٹی کے پیش کردہ فارمولے کے تحت ڈویژنل کونسل کو خود مختاربناکر اختیارات ‘ فرائض اور ذمہ داریاں ان کے حوالے کردی جاتیں تو آج ہر ڈویژن اپنے ماحول و ضرورت کے مطابق متبادل ذرائع سے خود اپنی بجلی و گیس اور ایندھن پیدا کرہی ہوتی جبکہ برساتی پانی کو ذخیرہ کرنے کے ڈیم اور ریزر وائز بناکر جبکہ سمندری پانی کو میٹھا کرنے کے پلانٹ کی مدد سے مستقبل میںپانی کے بحران سے بھی بچا جاسکتا تھا مگر اختیار پر قابض مافیا ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی نہیں چاہتی اور خود مختاری کے نفاذ سے انکاری ہے اور اگر اب بھی اس سے اجتناب کی روایت برقرار رکھی گئی تو شاید پھر ہمارا مستقبل انتہائی بھیانک اور تکلیف دہ ہو سکتا ہے۔