کراچی (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے سابق صدر اور معروف سیاسی رہنما جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کراچی میں جلسہ کرانے پر متحدہ کا شکریہ ادا کیا تھا۔
دھرنے میں ایم کیوایم کے علاوہ پیپلز پارٹی کی شمولیت کا بھی پروگرام تھا پروگرام کے میزبان سلیم صافی کے ایک سوال کے جواب میںجاوید ہاشمی نے کہا کہ پارٹی سے مستعفی ہونے جارہا تھا جب جلسہ ہوگیا۔
عمران خان سے ملاقات کرنیوالوں میں ایم کیوایم کے دو یا تین ایم این ایزبھی تھے، شادی کی تقریب میں ایم کیوایم کے لوگوں نے عمران خان سے ملاقات کی تھی، جلسے کے بعد علوی صاحب کی بیٹی یا بیٹے کی شادی میں ایم کیوایم کے لوگ بھی آئے تھے۔
انھوں نے کہا کہ جہانگیر ترین نے کہا کہ فلاں فلاں سے بات ہوگئی ہے، ایم کیو ایم اور پی پی بھی دھرنے میں شامل ہونے والی ہے۔ جنرل حمید گل نے ایک موقع پر کہا کہ بس آج رات فیصلہ ہونے والا ہے۔