پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کراچی کی تنظیم تحلیل، 25 دسمبر کو آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کیا جائے گا۔ راجہ خلیق الزماں

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ سندھ کے صدر بیرسٹر راجہ خلیق الزماں انصاری کی صدارت میں یوتھ ونگ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی و ضلعی عہدیداروں سمیت کثیر تعداد میں کارکنان نے شرکت کی اجلاس میں شہداء 16دسمبر2014ء آرمی پبلک اسکول پشاور کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور شہداء کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔اجلاس میں حالیہ بلدیاتی انتخابات کا جائزہ لیتے ہوئے یوتھ ونگ کے کردار کو سراہا گیا اور ضلعی تنظیموں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا اجلاس کے دوران کراچی ڈویژن کی تنظیم کے مسلسل غیر فعال رہنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی روشنی میں یوتھ ونگ کراچی ڈویژن کی مکمل تنظیم کو تحلیل کردیا گیا ہے جبکہ موجودہ ضلعی تنظیمیں اپنی جگہ فعال رہیں گی جبکہ 25دسمبر 2015ء کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کی تقریب کے حوالے سے مانسہرہ کالونی ضلع ملیر میں منعقدہ جلسہ عام میں کراچی ڈویژن کی آرگنائزنگ کمیٹی کا با ضابطہ اعلان کیا جائے گا اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ کوئی شخص یا گروہ یوتھ ونگ کے نام سے کسی بھی غیر قانونی سرگرمیوں جس میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حوالے سے فارم بیچنا یا شناختی کارڈ بنوانے یا پارٹی ممبر شپ کے لئے پیسے مانگنا شامل ہیں ان کا پارٹی سے کوئی واسطہ نہیں ایسے عناصر کی اطلاع یوتھ ونگ کے صوبائی دفتر پاکستان مسلم لیگ ہائوس کارساز میں کی جائے تاکہ ایسے عناصر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جاسکے ۔اجلاس میں صوبائی جنرل سیکریٹری سہیل اشرف چوہدری ،سنیئر نائب صدر غلام سرور تنیو ،نائب صدور شہباز شیخ ،لیاقت خان ،سمیع نیازی سمیت ضلعی صدور ،یوسف امین ،عبدالکریم ،مطلوب حسین ،جمشید ترین ،موسیٰ راجپر ،دانیال،کامران شاہ ،شفیع بھٹی ،نبیل ،محمد اسلم ،محمد رمضان ،محمد ریاض،فرمان علی سمیت دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔