سری نگر (جیوڈیسک) بھارتی مقبوضہ کشمیر کے ریاستی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ آج ہو رہی ہے یہ انتخابات وادی کے جن اضلاع میں ہو رہے ہیں ان میں اوڑی، سوپور، بارہ مولہ، بڈگام، چرار شریف، اور پلوامہ شامل ہیں۔ تیسرے مرحلے میں ریاستی اسمبلی کے 16 سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔
ان انتخابات میں 144 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن میں جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ اور ان کی کابینہ کے تین وزیر بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب، پیر کو وزیر اعظم نریندر مودی کی وادی آمد کے موقع پر حریت رہنمائوں کی اپیل شٹر ڈائون ہڑتال کی گئی، جبکہ آج انتخابات کے تیسرے مرحلے کے موقع پر بھی مکمل ہڑتال کی اپیل کی گئی ہے۔