اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کے یوم حق خود ارادیت کے موقع پر ٹوئیر پر دیے گئے بیان میں کہا کہ 5 جنوری 1949 کو اقوام متحدہ نے جموں کشمیر کے عوام کے حق ارادیت کی ضمانت دی تھی، کشمیریوں کو خود ارادیت کا حق اقوام متحدہ کے منشور اور سلامتی کونسل نے دیا، ہم اس دن اقوام متحدہ اور رکن ملکوں کو کشمیریوں سے کیا گیا وعدہ یاد دلاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری بھارتی ظالمانہ و غیر قانونی قبضے سے آزادی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ کھڑا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارتی قابض افواج کشمیری مردوں، عورتوں اور بچوں پر مظالم ڈھا رہی ہیں، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔