لاہور (جیوڈیسک) قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول چوتھا میچ جمعرات کو کھیلا جانا تھا جو پشاور سانحے کی وجہ سے ایک دن کے لیے ملتوی کر دیا گیا تھا۔
پاکستان اے اور کینیا کے درمیان اس میچ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں آئی سی سی کی طرف سے پابندی کا شکار سعید اجمل اپنی جادوگری کے جوہر دکھائیں گے۔ سعید اجمل اپنا بولنگ ایکشن درست کرنے کے لیے ان دنوں پابندی کاٹ کر رہے ہیں۔
انگلینڈ میں نجی بائیو مکینک لیب میں اپنا بولنگ ایکشن ٹیسٹ کرانے والے سعید اجمل کو پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا بھی کہہ رکھا ہے۔ پی سی بی کے مطابق کینیا کے خلاف نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا۔ پانچ میچوں کی سیریز میں پاکستان اے کو تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔