ریاض (جیوڈیسک) آج دنیا بھر میں دو بج کر اٹھارہ منٹ پر خانہ کعبہ کے رخ کا تعین کیا جاسکے گا، سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا اور دنیا بھر کے سائے بیت اللہ کا رخ کریں گے۔
پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق آج دو بج کر اٹھارہ منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر عمودی زاویہ پر ہوگا، اس وقت دنیا بھر میں کعبہ کے رخ کا تعین کیا جاسکتا ہے۔ ماہر فلکیات کے مطابق سورج خانہ کعبہ کے بالکل اوپر ہوگا اور اس وقت بیت اللہ کا سایہ نہیں ہوگا تاہم دنیا بھر کے سائے بیت اللہ کی طرف رخ کریں گے اور اس وقت خانہ کعبہ کے رخ کا تعین کیا جاسکتا ہے۔
جدید تحقیق کے مطابق جب سورج اپنی گردش مکمل کرتے ہوئے خانہ کعبہ کے اوپر پہنچتا ہے تو خانہ کعبہ مکمل طور پر اپنا سایہ کھو دیتا ہے، یہ صورت حال ہر سال 28 مئی پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دو بج کر اٹھارہ منٹ پر اور 16 جولائی کو دو بج کر 26 منٹ پر ہوتی ہے۔