تقویم پاکستان کے تحت کورنگی کے چرچ میں کرسمس کی تقریب، طلباء و طالبات نے مسیحی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا

TAQVEEM E PAKSITAN

TAQVEEM E PAKSITAN

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تقویم پاکستان کے زیر اہتمام خورشید پیزادہ میموریل اسکول کے اشتراک سے کرسمس کی پر وقار تقریب کا انعقاد ،اسکولوں کے طلباء وطالبات نے تقویم پاکستان کے ذمہ دران کے ہمراہ چرچ میں جاکر مسیحی عوام کو کرسمس کی مبارکباد پیش کی اس موقع پر مسیحی مذہبی رہنمائوں اور عوام کو گلدستہ اور کیک پیش کیا گیا اس موقع پر UC-35ڈسٹرکٹ کورنگی کے چیئر مین سید جاوید علی نے تقویم پاکستان کے نوجوانوں کے نیک جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ وطن کی تعمیر و ترقی میں مسیحی عوام کے کردار کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

ملک کی ترقی میں مسیحی عوام شانہ بشانہ رہیں انہوں نے کہاکہ ہم خوشی اور غم کی ہر گھڑی میں اپنی مسیحی بھائیوں کے ساتھ ہیں اس موقع پر سید جاوید علی نے بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لئے تقویم پاکستان کے نوجوانوں کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ایسی کاوشیں جاری رہنی چاہیئے۔
جاری کردہ:۔ میڈیا کوارڈینٹر