پاکستان: کرم ایجنسی پر افغانستان کی طرف سے 4 میزائل فائر
Posted on April 3, 2017 By Majid Khan اہم ترین, بین الاقوامی خبریں
Missile Fired
کرم ایجنسی (جیوڈیسک) پاکستان کے افغانستان کے ساتھ سرحدی علاقے کرم ایجنسی پر افغانستان کی طرف سے 4 میزائل فائر کئے گئے ہیں۔
حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اطلاع کے مطابق افغانستان کے ساتھ سرحدی علاقے شنکک اور کچ کینہ پر 4 میزائل فائر کئے گئے جن میں سے ایک مسجد کے قریب اور دوسرا دکان پر گرا۔
حملے میں دکان مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے۔
دو میزائل کچ کینہ کی آبادی کے قریب قبرستان میں گرے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ا فغانستان کی حدود سے پاکستان کے سرحدی علاقوں پر حملے ہوتے رہتے ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com