انجمن تاجران کروڑ کے وفد کی SDO واپڈا سے ملاقات شہر میں لٹکتی ہوئی تاروں اور اوورریڈنگ کے خاتمے کا مطالبہ

Meeting

Meeting

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) انجمن تاجران کروڑ کے وفد کی SDO واپڈا سے ملاقات شہر میں لٹکتی ہوئی تاروں اور اوورریڈنگ کے خاتمے کا مطالبہ۔ تفصیل کے مطابق انجمن تاجران کے صدر طارق محمود پہاڑ نائب صدر انتظار شاہ جنرل سیکٹری مہر احسان اللہ کلاسرہ، فنانس سیکٹری ایاز نیازی، قوی شاہ کے ہمراہ SDO واپڈا میاں محمد سلیم سے ملاقات میں شہر میں لٹکتی ہوئی تاروں اور اوور ریڈنگ کے معاملات کو درست کرنے اور شہر کے فیڈر کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کے کام کو گرمیوں سے پہلے مکمل کرنے کا مطالبہ کیا SDO واپڈا نے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف کاروائی جاری ہے جس سے اوور بلنگ کا خاتمہ ہو جائے گا۔

جبکہ مختلف گلیوں میں لٹکی ہوئی تاروں کی جگہ فور کور تار ڈال دی جائے گی انہوں نے فیڈر کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کے کام کو شروع کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔