نیویارک (جیوڈیسک) پاکستانی سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کا مقصد کسی ملک کی خوشنودی حاصل کرنا نہیں ہے۔ نیویارک میں بریفنگ دیتے ہوئے پاکستانی سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کا مقصد کسی ملک کی خوشنودی حاصل کرنا نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا دہشت گردوں کے لیے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا وزیر اعظم نواز شریف جنرل اسمبلی کے خطاب میں مسئلہ کشمیر اجاگر کریں گے، دہشت گردوں کے لیے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں ہے، اعزاز چودھری کا کہنا تھا پاکستان کی سرزمین کسی خلاف دہشت گردی کیلئےاستعمال نہیں ہو گی۔