اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پہلے اتفاق رائے نہیں ہوتا تھا جو اب پایا جا رہا ہے۔ پارلیمان، افواج اور عدلیہ سمیت تمام ادارے یکسو ہیں۔
فواد چودھری نے کہا کہ ہمارے لیے مقدم ریاست کا مفاد ہے۔ ہم نے وہ تمام اقدامات کرنے ہیں جس سے شدت پسندی میں کمی آئے۔ ہماری کوشش ہوگی دنیا ہرے پاسپورٹ کی عزت کرے۔ ستر ممالک کے لیے پاکستانی ویزے کو اوپن کیا ہے۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ سانحہ اے پی ایس کے بعد نیشنل ایکشن پلان بنایا گیا لیکن اس پر مکمل عملدرآمد نہیں ہوا تاہم اب تمام جماعتوں کا نیشنل ایکشن پلان پر اتفاق ہے۔ چند ہفتوں سے پلان پر عملدرآمد شروع ہو چکا ہے۔ ایک جامع پلان اس وقت نافذ ہو رہا ہے۔