اسلام آباد (جیوڈیسک) عمران خان اور طاہر القادری اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک کے جلسے کا مقام تبدیل کر دیا گیا ہے جبکہ تحریک انصاف نے دھرنا دینے کا اعلان کردیا ہے۔
اسلام آبادضلعی انتظامیہ کی جانب سے پاکستان عوامی تحریک کو زیرو پوئنٹ پر جلسے کی اجازت دی گئی تھی تاہم عوامی تحریک کی جانب سے انکار کر دیا گیا۔ جس کے بعد انتظامیہ اور عوامی تحریک کے درمیان مذاکرات ہوئے اور طاہر القادری کو خیابان سہروردی پر جلسے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی قیادت میں آزادی مارچ فیض آبادسے اسلام آباد میں داخل ہوگیا ہے۔ تحریک انصاف نے کشمیر ہائی وے پر دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔