پاکستان نے لیسٹر شائر کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں 58 رنز سے شکست دے دی

Pakistan

Pakistan

انگلینڈ (جیوڈیسک) پاکستان نے لیسٹر شائر کو ٹی ٹوئنٹی پریکٹس میچ میں 58 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے جس کے جواب میں لیسٹر شائر کی پوری ٹیم 19.2 اوور میں 142 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 63 گیندوں پر 2 چھکے اور 13 چوکوں کی مدد سے 101 رنز کی اننگز کھیلی اور نمایاں رہے جب کہ فخر زمان نے 52، آصف علی نے 22 اور فہیم اشرف نے 11 رنز بنائے۔

لیسٹر شائر کے مائیک نے 3، ڈی کلائن نے 2 اور ڈیوس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس کی بولنگ اٹیک کے سامنے لیسٹر شائر کے بلے باز زیادہ دیر کریز پر کھڑے نہ رہ سکے اور مائیک سب سے زیادہ 37 رنز بنا سکے جب کہ پارکنسن 27، کاسگرو 19 اور اے ایم علی نے 10 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور عماد وسیم نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ فہیم اشرف، حسن علی، محمد حسنین اور حارث سہیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔