ہائیکورٹ:وی آئی پی کلچر کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے منظور

High Court

High Court

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس خالد محمود خان کی سربراہی میں قائم فل بینچ نے وی آئی پی کلچر کے خلاف دائر درخواستوں کو باضابطہ سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے وفاقی اور پنجاب حکومت سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے فل بینچ نے امیر جماعت الدعوۃ حافظ سعید سمیت تین افراد کی وی آئی پی کلچر کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ وی آئی پی کلچر اسلامی تعلیمات اور آئین پاکستان کے منافی ہے لہٰذا عدالت ملک سے وی آئی پی کلچر کے خاتمے کا حکم صادر کرے۔