کراچی کی خبریں 7/12/2016

Taaziyati Dua

Taaziyati Dua

کراچی (اسٹاف رپورٹرط) مفاد و منافقت ‘ دہشتگردی و بد معاشی ‘ الزام و بہتان ‘ طاقت و جبر اور دھونس و دھاندلی کے بعد اب ملک میں تابوت و جنازوں کی سیاست کا آغاز ملک و قوم کے مستقبل کیلئے انتہائی تشویشناک علامت اور اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی سیاست اخلاق و تہذیب سے مکمل عاری ہوچکی ہے ۔ محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے عوامی مسلم لیگ کے رہنماشیخ رشید کی جانب سے حکومت کیخلاف تابوت سپریم کورٹ سے نکلنے اور حکومتی جماعت کے عابد شیر علی کی جانب سے عمران خان و تحریک انصاف کی سیاست کا جنازہ سپریم کورٹ سے نکلنے کے بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ کو سیاست کے ذریعے بد گوئی اور بد زبانی کے ساتھ مغلظات کی زبان کو قومی تہذیب ورثہ بنانے کی اس سازش کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے ان تمام لوگوں کیخلاف تادیبی کاروائی کرتے ہوئے انہیں سخت ترین سزائیں دینی چاہئیں جو غیر ذمہ دارانہ بیانات کے ذریعے پاکستانی تہذیب و ثقافت کو نقصان پہنچانے کا جرم بڑی دید ہ دلیری سے کررہے ہیں ۔ امیر پٹی نے مزید کہاکہ اعلیٰ عدلیہ پانامہ لیکس پر فوری فیصلہ کرتے ہوئے قوم کو نقصان پہنچانے ‘ قوم سے جھوٹ بولنے اور قومی دولت بیرون ملک منتقل کرنے کیساتھ ٹیکس چرانے والوں کو بھی انجام تک پہنچائے کیونکہ حکمران طبقہ اس معاملے کو چیف جسٹس کی ریٹائر منٹ تک تاخیر و طول کا شکار کررہا ہے کیونکہ اسے یقین ہے کہ موجودہ چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کے بعد وہ عدالتی فیصلے کو اپنے حق میں موڑنے میں کامیاب ہوجائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جشن ولادت مصطفی ﷺ کے سلسلے میں گجراتی قومی موومنٹ اور سول ڈیفنس ساوتھ کے اشتراک سے جمعہ 9 ربیع الاول بمطابق 9 دسمبر 2016 ءکی شب بعد نماز عشاءبادامی مسجد گﺅ گلی کھارادر میں ”شان رسالت کانفرنس “ ہوگی جس سے بادامی مسجد کے خطیب وامام علامہ مولانا وسیم ضیائی اور مفتی اسماعیل فکر انگیز خطاب کرتے ہوئے شان رسالت پر روشنی ڈالیں گے بعد ازاں بادامی مسجد سے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر ‘ سول ڈیفنس ساوتھ کے سربراہ فرزند جونا گڑھ اقبال چاند ‘ علامہ مولانا وسیم ضیائی ‘ مفتی اسماعیل ‘ ہارون حسین کعبہ والیہ ‘سید یاسین شاہ بابا ‘ صدیق باپو ‘ حاجی اقبال ہنگورہ ‘صدیق زری والا ‘ علی مراد ‘ عمران سونی ‘ الطاف حسین ایڈوکیٹ ‘ یحییٰ خانجی تنولی ‘ اقبال ٹائیگر مارواڑی و دیگر کی قیادت میں اظہار حب محمد جلوس نکالا جائے گاجو کھارادار کی تمام شاہراہوں سے گزرنے کے بعد واپس بادامی مسجد پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا جہاں جلوس کے شرکاءکی تواضع لنگر و نیاز سے کی جائے گی جبکہ اس شان رسالت کانفرنس ‘ جلوس اظہار حب محمد کی سیکورٹی کے فرائض سول ڈیفنس ساوتھ کے اہلکارانجام دیں گے .

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات میں آپریشن ضرب عضب اور دہشتگردی کیخلاف جاری آپریشنز جاری رکھنے پر اتفاق کیلئے دونوں سربراہان کومبارکباد پیش کرتے اور راجونی اتحاد کی جانب سے پاکستان کے دفاع و تحفظ اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ‘خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی فرزند جونا گڑھ اقبال چاند اور این جی پی ایف کے چیئرمین عمران چنگیزی و دیگرنے کہاہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق مکمل و غیر جانبدارانہ عملدرآمد یقینی بنائے بغیر نہ تو دہشتگردی کا خاتمہ ممکن ہے اور نہ ہی آپریشن ضرب عضب کو منطقی انجام تک پہنچایا جاسکتا ہے اسلئے قوم نیشنل ایکشن پلان پر مکمل و تیز رفتار عملدرآمد کی مطالبائی ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سولنگی اتحاد پنجاب کے صوبائی صدر ملک نذیر سولنگی کے انتقال پر ملال پر بزرگ رہنما امیر علی سولنگی کے زیر صدارت بلائے گئے تعزیتی اجلاس میں مرحوم ملک نذیر سولنگی کی مغفرت و ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے بعد مرحوم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بزرگ رہنما امیر علی سولنگی ‘محمد سلیمان راجپوت سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘رمضان سولنگی ‘ شبیر سولنگی ‘ عباس سولنگی ‘ عابد سولنگی ‘ ڈاکٹر قدیرسولنگی ‘ محمد علی سولنگی ‘ رئیس محمد احمد سولنگی ‘ ربنواز سولنگی ‘ خادم حسین سولنگی ‘عرفان سولنگی ‘ ڈاکٹر اے ڈی سولنگی ‘صالح سولنگی ‘ایاز سولنگی ‘ نعمت اللہ سولنگی و دیگر نے ملک نذیر سولنگی ملک و قوم سے مخلص ایک ذمہ دار پاکستانی شہری ہی نہیں بلکہ سولنگی برادری کی فلاح و بہبود کیلئے مصروف عمل ایک سیاسی شخصیت بھی تھے اور پاکستان سولنگی اتحاد پنجاب کے صدر کی حیثیت سے سولنگی برادری کو متحدویکجا کرنے کی ان کی سیاسی و سماجی جدوجہد و خدمات قابل تحسین‘ مثالی و تاریخ ساز ہیں اور ان کے انتقال سے سولنگی اتحاد ایک ایسے عظیم نقصان سے دوچار ہوا ہے جس کا ازالہ و تلافی ناممکن ہے ۔بعد ازاں بزرگ رہنما امیر علی سولنگی نے مرحوم نذیر سولنگی کے صاحبزادے ملک عمر نذیر سولنگی سے ٹیلیفون پر ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کی اور کہا کہ پوری سولنگی قوم ان کے اس دکھ و غم میں برابرکی شریک ہے کیونکہ مرحوم ملک نذیر سولنگی برادری کے ہر فردکے دکھ و درد میں ہمیشہ شریک رہا کرتے تھے اور ان کی اس ملنسار طبیعت و سماجی خدمات کے باعث برادری کا ہر فرد ان سے محبت کرتا ہے۔