پاکستان کے پہلے ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر تکمیل کےقریب

Oil Terminal

Oil Terminal

کراچی (جیوڈیسک) کراچی پورٹ قاسم پر بننے والے ملک کے پہلے ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر تقریباً مکمل ہوچکی ہے۔

پلانٹ کی آزمائشی پیداوار مارچ کے پہلے ہفتے سے متوقع ہے نجی شعبے کی جانب سے 14 کروڑ ڈالر کی لاگت سے تیار ہونے والے ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر تقریبا مکمل ہوچکی ہے جس کی پیداواری صلاحیت 600 ایم ایم سی ایف ڈی ہے۔

یہ ٹرمینل پیداواری عمل شروع ہونے کے پہلے سال یومیہ 200 جبکہ دوسرے سال 400 ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی پراسس کر سکے گا ماہرین کا کہنا ہے کہ پلانٹ کی آزمائشی پیداوار کے بعد اگر حکومت کی جانب سے ایل این جی درآمد میں تاخیر ہوئی تو کمپنی پلانٹ نہ چلنے کے باعث ہونے والے یومیہ 3 لاکھ ڈالر کے خسارے کو سرکار سے وصول کرے گی ۔ملک میں توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے حکومت ایل این جی درآمد کررہی ہے۔