کراچی : جماعت اسلامی زون نیو کراچی زیر اہتمام جامع مسجد الاخوان میں چرم قربانی مہم کے سلسلے میں منعقدہ ورکرز کنونشن سے جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی ضلع وسطی محمد یوسف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی خوشیاں قربان کرکے دکھی انسانیت کے دکھوں کو بانٹنا جماعت اسلامی کا بنیادی ایجنڈا ہے۔
جماعت اسلامی کا فلاحی ادارہ الخدمت ویلفیئر سوسائٹی پاکستان کے اندر پسے ہوئے طبقات میں خوشی کا سامان فراہم کر رہا ہے۔ عوام کی سچی اور بے لوث خدمت کرکے الخدمت نے ثابت کیا کہ انسانیت کی خدمت ہی میں رب کی رضا پوشیدہ ہے اور دیانت داری سے کی جانی والی خدمت میں جو برکت ہوتی ہے اس کا کوئی نعم البدل نہیں۔
جماعت اسلامی کے کارکنان چرم قربانی مہم میں بڑھ چرھ کر حصہ لیں اور گھر گھر جا کر لوگوں کو الخدمت کی فلاحی و رفاعی سرگرمیوں سے آگاہ کریں۔ محمد یوسف نے عوام سے اپیل کی کہ وہ عوام کی خدمت کے اس سلسلے کو بہتر طریقے سے جاری رکھنے کے لئے عیدالاضحی پر قربانی کی کھالیں الخدمت کو دیں۔
ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نیو کراچی محمد احمد قاری نے کہا کہ بے داغ ماضی اور اعلیٰ کردار کی وجہ سے لوگوں کا اعتماد جماعت اسلامی پر بڑھنا خدائے بزرگ و برتر کے فضل کا نتیجہ ہے۔ جماعت اسلامی نے خلق کی خدمت کو رب کی رضا حاضل کرنے کا سلوگن اس معاشرے کو دیا ہے اور دیانت داری کے ساتھ لوگوں کی امانتوں کو اہل افراد تک پہنچایا۔
انہوں نے کہا کہ کارکنان بہتر منصوبہ بندی اور بھرپور افرادی قوت کو بروئے کار لاتے ہوئے چرم قربانی مہم کو کامیاب بنائیں