ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) پاکستان سے وفا کرنے والے لیڈر بھارتی اشاروں پر بنگلہ دیش میں پھانسی کے پھندوں پر لٹکائے جارہے ہیں اور پاکستانی حکمرانوں نے منہ میں گھنگھنیاں ڈال رکھی ہیں۔
حکومت پاکستان بعداز مرگ واویلا کرنے کی بجائے مولانا مطیع الرحمن نظامی کی بھانسی رکوانے کیلئے بر وقت عالمی سطح پر ٹھوس اقدامات کرئے اور مریوط حکمت عملی اختیار کر کے بنگلہ دیش حکومت کو ظالمانہ اقدام سے روکاجائے۔ ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی عتیق الرحمن کا شمیری نے جماعت اسلامی کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے موجودہ حکمران ملک و ملت کے مفادات اور قومی غیرت بالائے طاق رکھ کر اپنے کا روباری مفادات کی خاطر ہر قیمت پر ہندوستان کے ساتھ خوشگوار مراسم قائم رکھنا چاہتے ہیں۔
حکمرانوں کو یہ روش ترک کرنا ہوگی ۔ بھارت کشمیر سے لیکر بلوچستان تک اور پنجاب سے بنگال تک ہر جگہ پاکستان دشمنی میں کھل کر کھیل رہا ہے ۔ تما م سیاسی ،سماجی اور مذہبی کارکنوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ بنگلہ دیش میں بے گناہ لوگوں کو دی جانے والی پھا نسیوںپر صدائے احتجاج بلند کریں ۔ انہوں نے کہا 13 اپریل بروز اتوار کو اسلام آباد میں سینیٹرسراج الحق کی زیر قیادت بنگلہ دیش حکومت کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ ٹیکسلا کا قافلہ جماعت اسلامی کے امیر مولانا غلام سرور کی قیارت میں دوپہر 12 بجے روانہ ہوگا۔اہلیان علا قہ سے بھر پور شرکت کی اپیل ہے۔