لاہور (پ ر) پاکستان انقلابی پارٹی کی طرف سے مال روڈ پر پنجاب اسمبلی کے سامنے موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین سے پاکستان انقلابی پارٹی کے مرکزی آرگنائزر مشتاق چوہدری ،امبر سلطان ،آعظیم چوہدری ،صابر علی حیدر ،آصف علی ،حافظ ناصر ،طارق محمود ،شبیر بھٹی اور دیگر نے خطاب کیا اس موقعہ پر مظاہرین نے سی سی پی او لاہور کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور انہیں برطرف کرنے کا مطالبہ کیا۔
اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی آرگنائزر مشتاق چوہدری نے کہا کہ خواتین کو مردوں کے برابر جینے کے حقوق دیے جائیں اور ملک بھر میں خواتین سے اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں خواتین کے ساتھ ایسے واقعات حکمرانوں کی ناکامی ہے مشتاق چوہدری نے کہا کہ حکمرانوں نے پولیس کو سیاسی بنا کررکھ دیا ہے موٹروے پر خاتون سے زیادتی قانون و انصاف کے منہ پر طمانچہ ہے انہوں نے کہا کہ خاتون کو مکمل اور فوری انصاف فراہم کیا جائے۔
میڈیا سیل پاکستان انقلابی پارٹی حافظ ناصر رابطہ نمبر۔03224070368