پاکستانی آم کی پہلی کھیپ ماریشس روانہ

Mango

Mango

کراچی (جیوڈیسک) اب مورش (Mauritius) کے عوام بھی میٹھے پاکستانی آموں سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔ تاریخ میں پہلی بار ملک سے آموں کا ایک کنسائنمنٹ موریشئیس روانہ کردیا گیا ہے۔ رواں سیزن موریشیئس نے پاکستان سے 500 ٹن آم خریدنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

اس سلسلے میں 22 ٹن کا پہلا کنسائنمنٹ سمندر کے راستے روانہ کر دیا گیا، جس پر12 روپے فی کلو کی ترسیلی لاگت آئی ہے۔ سمندر میں سفر کے دوران خراب ہونے سے بچانے لیے ان آموں کو خصوصی پلانٹ پر ٹریٹ کیا گیا ہے۔

یہی کھیپ ہوائی جہاز کے زریعے بھیجنے پر 160 روپے کلو کی ترسیلی لاگت آتی ہے۔ موریشیئس سالانہ بنیاد پر مختلف ملکوں سے 1.5 ارب ڈالر کے آم برآمد کرتا ہے۔ پاکستان کے پاس بھی اس ملک میں اپنی برآمدات بڑھانے کی بہت گنجائش موجود ہے۔