پاکستانی آم پریورپی پابندی کا خدشہ، آج ہنگامی اجلاس طلب

Mango

Mango

کراچی (جیوڈیسک) یورپی یونین کی جانب سے بھارت کے بعد پاکستانی آم پر بھی پابندی کے خدشات نے وفاقی وزارت تجارت اور وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کو بھی متحرک کردیا ہے۔

دونوں وزارتوں کامشترکہ اجلاس منگل کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا جس میں ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی، پلانٹ پروٹیکشن (قرنطینہ) ڈپارٹمنٹ، ہارٹی کلچر ڈیولپمنٹ کمپنی، پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرزو امپورٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندے شرکت کریں گے۔

اجلاس میں یورپی یونین کو جانے والی آم کی کنسائنمنٹ میں فروٹ فلائیز کی روک تھام کے لیے باغات، پراسیسنگ فیکٹریوں اور قرنطینہ کی سطح پر اقدامات پر غور کیا جائے گا، اجلاس میں وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی سکندر بوسن، وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر، دونوں وزارتوں کے سیکریٹریزاور ماتحت اداروں کے سربراہان بھی شرکت کریں گے۔