پاکستان سمیت کئی ممالک میں جھٹکے محسوس کیے گئے

Earthquake

Earthquake

پاکستان(جیوڈیسک) ایران اور بھارت میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جبکہ ایران میں زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر8 ریکارڈ کی گئی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان سمیت خطے کے کئی ممالک میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

امریکی جیولوجیکل ڈپارٹمنٹ کے مطابق ایران میں زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 8 ریکارڈ کی گئی۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق زلزلے کا مرکز پاک ،ایران اور افغان سرحد تھا۔ کراچی میں زلزے کے باعث کئی عمارتون کے شیشے ٹوٹ گئے۔

لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ ڈی جی محکمہ موسمیات عارف محمود نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.9 ریکارڈ کی گئی۔