ممبئی (جیوڈیسک) بھارت کے سابق بلے باز سچن ٹنڈولکر نے ورلڈ کپ میں پاکستان کے ساتھ پہلے میچ کو بھارتی ٹیم کے لئے فائنل سے بھی بڑا معرکہ قرار دیا ہے۔
ایک انٹرویو میں سچن ٹنڈولکر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ مقابلے میں ہمیشہ فائنل میچ کی طرح کا پریشر ہوتا ہے اور ان میچوں کا ماحول دیگر مقابلوں سے قدرے مختلف ہوتا ہے۔ پاکستان کے ساتھ میچ صرف ایک دن کا مسئلہ نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 2003ء میں سنچورین میں دونوں ٹیمیں آمنے سامنے آئی تھی تو اس سے 10 ماہ قبل ہی ہم لوگوں نے اس میچ سے متعلق باتیں شروع کر دی تھیں۔
ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ورلڈ کپ 2007ء میں بھارتی ٹیم کے پہلے ہی رائونڈ سے باہر ہو جانے پر سچن نے کہا کہ وہ اس کے بعد کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا سوچ رہے تھے تاہم اپنے بھائی کی جانب سے حوصلہ افزائی پر میں نے یہ فیصلہ موخر کر دیا تھا۔