کوئٹہ میں مولانا فضل الرحمان پر خودکش حملے کا مقدمہ درج

Quetta Blast

Quetta Blast

کوئٹہ (جیوڈیسک) جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر گزشتہ روز ہونے والے خودکش حملے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔

کوئٹہ کے سٹی پولیس اسٹیشن میں ایس ایچ او کی مدعیت میں مولانا فضل الرحمان پر ہونے والے خود کش حملے کا مقدمہ نامعلوم دہشت گرد کے خلاف درج کیا گیا ہے، مقدمے میں قتل، اقدام قتل، دہشت گردی اور ایکسپلوزیو ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزکوئٹہ میں مولانا فضل الرحمان کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ مفتی محمود کانفرنس میں خطاب کے بعد واپس جارہے تھے، دھماکے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہو گئے تھے۔