مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 24/8/2016

Protest

Protest

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پاکستان میڈیا کونسل کے زیر اہتمام نجی ٹی وی چینل کے دفتر پر حملے کے خلاف احتجاجی ریلی، میڈیا ہائوسز پر حملے نا منظور، دہشت گردی نا منظور، آزادی صحافت زندہ باد، پی ایم سی زندہ بادکے نعرے، حکومت میڈیا ہائوسز پر حملوں کے ملزمان کو فوری گرفتار کیاجائے، اور سیکورٹی مہیا کرے، مظاہرین کا مطالبہ، اس موقع پر آرگنائزر پاکستان میڈیا کونسل پنجاب و صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی نے کراچی میں ایم کیو ایم کے مسلح دہشت گردوں کا نجی ٹی وی کے دفتر پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور حکومت سندھ فوری طور پر مسلح دہشت گردوں کو گرفتار کرے اور نجی ٹی وی کے عملے اور دفتر کی حفاظت کو یقینی بنائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

انہوں نے کہا کہ نجی ٹی وی چینل کے آفس پر حملہ ، فائرنگ اور توڑ پھوڑ وفاقی ، سندھ حکومت اور پولیس کی نا اہلی کا کھلا ثبوت ہے ایم کیو ایم بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر اوچھے ہتکھنڈوں پر اتر آئی ہے ، ایم کیو ایم بد معاشی اور غنڈہ گردی سے میڈیا اور اے آر وائے چینل کی حق اور سچ کی آواز کو روک نہیںسکتے ، ایم کیو ایم کا مسلح دہشت گردوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے اے آر وائی پر حملہ آزادی صحافت پر حملہ ہے حکومت کی ذمہ داری ہے کہ صحافیوں اور میڈیا ہائو سز کی سیکورٹی کو یقینی بنائے۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126