پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن قصور کا اجلاس زیر صدارت صدر پی ایم اے ڈاکٹر ساجد مسعود منعقد ہوا
Posted on October 30, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
قصور(بیورورپورٹ) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن قصور کا اجلاس زیر صدارت صدر پی ایم اے ڈاکٹر ساجد مسعود گزشتہ روز انکی رہائش گاہ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں جنرل سیکٹریری ڈاکٹر محمد ادریس شیخ،سابق صدور ڈاکٹر شفیق احمد شیخ،ڈاکٹر عبدالقدوس،ڈاکٹر حافظ قمرارشاد اور ڈاکٹر محمد خالد نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈاکٹرز سے منسوب شائع ہونے والی خبروں کو زیر بحث لایا گیا اور انکے محرکات بننے والے افراد کی مذمت کی گئی۔
اجلاس میں طے پایا گیا کہ پی ایم اے اپنی صفوں کو صاف کریگی اور ڈاکٹرز کی بدنامی کا باعث بننے والے ڈاکٹر عامر سلیم جیسے افراد اور ملازمین کی حوصلہ شکنی کریگی اور صحافی برادری کے ساتھ رابطہ میں رہے گی تا کہ آیند ڈاکٹر ز سے متعلق کسی بھی خبر کی بروقت وضاحت کی جا سکے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com