گجرات کی خبریں 7/6/2016

GPI News

GPI News

گجرات (جی پی آئی) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے وفد نے چیئرمین ادیب جاودانی میں قیادت میں صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد سے لاہور میں ملاقات کی۔ وفد میں ضلعی چیئرمین سید ممتاز حسین شاہ’ ضلعی صدر محمد ناظم کھوکھر’ سینئر وائس پریذیڈنٹ ناصر سلیم’ و دیگر شامل تھے۔ ملاقات کے دوران حالیہ دنوں میں چھٹیوں کے سلسلہ میں سکول بند کروانے کے طریقہ کار کو غلط قرار دیا گیا۔ ایسوسی ایشنز کے تعاون اور بورڈز کے ساتھ الحاق میں توسیع کا مطالبہ کیا گیا۔ صوبائی وزیر تعلیم نے پانچ سال توسیع کرنے کا معاہدہ کیا ۔ اس موقع پر مختلف مسائل بھی زیر بحث لائے گئے۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد نے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے حکومت کیساتھ تعاون کو بے حد سراہا اور اُمید ظاہر کی کہ یہ تعاون آئندہ بھی جاری رہے گا۔
……………………………
……………………………

گجرات (جی پی آئی) ممتاز سماجی شخصیت مہر فاروق خالد نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر شیر خاں نیازی کو 20 ویں سکیل میں ترقی ملنے پر مبارکباد پیش کی اور اُمید ظاہر کی ہے کہ ڈاکٹر شیر خاں نیازی بھر پور انداز میں عوام کی خدمت کیلئے کوشاں رہیں گے اور اپنے اختیارات خدمت حلق کیلئے صرف کریں گے۔
……………………………
……………………………
گجرات (جی پی آئی) پرنسپل طاہر ہومیو پیتھک میڈیکل کالج ڈاکٹر سید طاہر عباس کے بھتیجے اور ڈاکٹر مجاہد حسین مرحوم کے صاحبزادے زین العابدین کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل کی محفل جامع مسجد نور مدینہ سلطان آباد میں منعقد ہوئی۔ جس میں خصوصی خطاب ممتاز عالم دین آغا مبارک علی موسوی ‘ علامہ ناظم حسین جعفری’ قاری سید ممشاد حسین’ اور پروفیسر سید سرفراز حسین جعفری نے کیا۔ سرور حسین نقشبندی نے خصوصی نعت پیش کی۔ اس موقع پر ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ جن میں مہر مشتاق ‘ ڈاکٹر زاہد حسین’ ڈاکٹر شکیل سرور’ ڈاکٹر انجم نور دین’ ڈاکٹر وکیل چوہدری’ ڈاکٹر ارشد چوہدری’ ڈاکٹر ثاقب آکاش’ سید ذوالفقار نقوی’ علامہ حسنین کاظمی’ مظہر حسین زیدی’ سید علی امیر’ میر ثقلین اکبر’ ڈاکٹر یوسف ایڈووکیٹ’ سید ناصر پپو شاہ’ سید الطاف عباس کاظمی’ سید آصف رضا نقوی’ ڈاکٹر شیخ ثوبان شاہد’ ڈاکٹر ناصر محمود چوہدری اسلام آباد’ ڈاکٹر لیاقت مہر’ ڈاکٹر ناصر چوہدری’ سید مشکور مہدی زیدی’ ڈاکٹر فخر احمد چیمہ’ وقار حسین ہیرا’ سید مرید حسین شاہ’ ڈاکٹر فدا حسین ‘ ڈاکٹر زاہد حسین’ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ مرزا شاہکاز حسین’ علامہ مولانا مہدی حسن کنگ’ خرم مختیار’ غلام قنبر انصاری’ مولانا مظہر بشیر’ سید رومی شاہ و دیگر موجود تھے۔
……………………………
……………………………
گجرات (جی پی آئی) رمضان المبارک کا آغاز ۔ گجرات شہر میں گہما گہمی بڑھ گئی۔ گزشتہ روز گجرات میں تاریخ کا بد ترین ٹریفک جام رہا۔ ہر چوک اور ہر مو ڑ پر ٹریفک بلاک نظر آئی۔ ٹریفک پولیس تمام تر کوششوں کے باوجود ٹریفک کنٹرول کرنے میں ناکام رہی۔ ہر کوئی رمضان کی خریداری کیلئے گھر سے باہر نکل آیا۔ اور رمضان کی خریداری کرتا رہا۔ جس سے ٹریفک کے نظام میں خلل پڑا ۔
……………………………
……………………………
گجرات (جی پی آئی) شہباز شریف فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔ 6 رمضان المبارک سے شروع ہونیوالے فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ضلع بھر سے ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ضلعی سپورٹس کمیٹی کے زیر اہتمام اس ٹورنامنٹ کا افتتاح ڈی سی او گجرات لیاقت علی چھٹہ کریں گے۔ سوزوکی کی جانب سے ہیوی بائیک’ رضا سنٹر کی جانب سے 125 فاران الیکٹرونکس و لیڈز سکولز کی جانب سے LCD’s و دیگر قیمتی انعامات دئیے جائیں گے۔ تمام سپانسرز سے رابطے ہو چکے ہیں۔ اجلاس میں ندیم حسین بٹ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نے کمیٹی کی کارکردگی کو سراہا۔
……………………………
……………………………
گجرات (جی پی آئی) انسانی خدمت ہر دور میں ضرورت ہے۔ راولپنڈی میں علامہ لیاقت علی اللہ اور اس کے رسول ۖ کی رضا کی خاطر انسانی خدمت میں مصروف ہے اور گزشتہ پانچ سالوں سے راولپنڈی میں غریب و بے سہارا افراد کی خدمت کیلئے کام کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز ایک غریب بیٹی کی شادی کیلئے جہیز اور نقد امداد دی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم بلا رنگ و نسل و مذہب کام کر رہے ہیں اور ہر شخص کا فرض ہے کہ وہ اپنے ارد گرد لوگوں کی خدمت کیلئے کام کرے اور مستحق افراد کی خدمت کرے۔ ہر بھکاری حقدار نہیں ہوتا بلکہ جو گلیوں میں مانگتے پھرتے ہیں ان سے ہٹ کر اپنے علاقہ میں سفید پوش مستحق افراد کی خدمت کریں۔ اپنی زکوٰہ صحیح انداز میں زکوہ ادا کریں تو ایک سال بعد کوئی حقدار نہ رہے گا۔ ہمیں بڑے بڑے فنکشن کرنے کی بجائے غریب اور مستحق افراد کی خدمت کرنی چاہئے۔
……………………………
……………………………
گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کی سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے ماہ رمضان المبارک کے لئے اوپن مارکیٹ اور رمضان بازاروں میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کا تعین کر دیا گیاہے، قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا جبکہ ریٹ لسٹیں بھی ضلع بھر کے رمضان بازاروں اور اوپن مارکیٹ میں فراہم کر دی گئی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 20کلو گرام آٹے کے تھیلے کی قیمت اوپن مارکیٹ میں 720روپے، رمضان پیکج کے تحت بیس کلو گرام آٹا 620روپے اور دس کلو گرام تھیلا 310روپے میں فروخت ہوگا، رمضان بازار میں دس کلو گرام آٹے کی قیمت 290روپے مقرر کی گئی ہے۔ دال چنا موٹی اوپن مارکیٹ میں 125رمضان سستا بازار میں 115روپے کلو، دال چنا موٹی اوپن مارکیٹ 130روپے کلو اور رمضان سستا بازار میں 120روپے کلو، کالے چنے اوپن مارکیٹ میں 124رمضان سستا بازار میں 122روپے کلو، سفید چنے لوکل اوپن مارکیٹ میں 130روپے رمضان سستا بازار میں 128روپے کلو، سفید چنے کینڈا اوپن مارکیٹ 152روپے کلو، رمضان سستا بازار میں 150روپے کلو، دال مونگ چھلکا باریک اوپن مارکیٹ 120 رمضان سستا بازار میں 118روپے کلو، دال مونگ دھلی ہوئی اوپن مارکیٹ 125رمضان سستا بازار 123روپے کلو، دال ماش چھلکا باریک اوپن مارکیٹ 230روپے کلو ،رمضان سستا بازار 220روپے کلو، دال ماش باریک اوپن مارکیٹ245روپے کلو ، سستا رمضان بازار 235روپے کلو، دال ماش موٹی اوپن مارکیٹ 258روپے کلو، رمضان سستا بازار 248روپے کلو، دال مسور باریک اوپن مارکیٹ 152روپے کلو، رمضان سستا بازار 142روپے کلو ، دال مسور موٹی اوپن مارکیٹ 128روپے کلو، رمضان سستا بازار 118روپے کلو، سرخ مرچ اوپن مارکیٹ 250روپے رمضان سستا بازار 245روپے کلو، چاول سپر باسمتی اوپن مارکیٹ 70روپے کلو، سستا رمضان بازار 65روپے کلو، چینی اوپن مارکیٹ 65روپے کلو، سستا رمضان بازار 55روپے کلو، بیسن اوپن مارکیٹ 130روپے سستا رمضان بازار 120روپے کلو، چھوٹا گوشت اوپن مارکیٹ 580روپے ، ماڈل سستا بازار 550روپے ، ماڈل میٹ شاپ 680روپے کلو، بڑا گوشت اوپن مارکیٹ 300روپے کلو، سستا رمضان بازار 280روپے کلو، روٹی سو گرام 7روپے، نان سو گرام 8روپے، چکن ، انڈے، پھلوں ، سبزیوں کی قیمت روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹ کمیٹی تعین کرے گی۔ ڈی سی او نے رمضان سستا بازاروں کے انچارج افسران، پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ مقررہ قیمتوں پر ہر صورت عمل درآمد یقینی بنایا جائے خلاف ورزی کے مرتکب عناصر سے کوئی رعایت نہیںہوگی۔
……………………………
……………………………
گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ارکان صوبائی اسمبلی حاجی عمران ظفر، چوہدری شبیر احمد اور اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا کے ہمراہ سستا رمضان بازار ظہور الہی اسٹیڈیم اور شاہ جہانگیر روڈ کا دورہ کیا اور وہاں لگائے گئے سبزی، فروٹ، آٹا، گھی ، چینی اور دیگر اشیائے خورد و نوش کے سٹالز کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے عملی طور پر کوشاں ہے اور اس مقصد کے لئے تینوں تحصیلوں میں 10رمضان بازار قائم کئے گئے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ رمضان بازاروں میں آٹے، گھی، چینی سمیت متعدد اشیاء پر سبسڈی دی جارہی ہے اس کے ساتھ تاجروں کے تعاون سے دیگر اشیاء مارکیٹ سے ارزاں نرخوں پر فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کا مقصد عوام الناس کو ماہ رمضان میں حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کرنا ہے۔ ایم پی ایز حاجی عمران ظفر، چوہدری شبیر احمد نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پر صوبائی حکومت نے اربوں روپے کا رمضان پیکج فراہم کیا ہے جس کا مقصد عام آدمی کو سستے داموں معیاری اشیاء کی فراہمی ہے۔ انہوںنے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے لگائے گئے رمضان بازاروں اور وہاں رکھی گئی اشیاء کے معیار کو سراہا۔ انہوںنے تاجروں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنا منافع کم سے کم رکھیں اور ماہ رمضان میں گاہکوں کو سستے داموں اشیاء خورد و نوش فراہم کی جائیں۔
……………………………
……………………………
گجرات (جی پی آئی) محکمہ صحت کی ڈینگی سرویلینس ٹیم نے اسسٹنٹ انٹامالوجسٹ ثمینہ جنید کی قیادت میں لالہ موسیٰ سٹی اور موضع گنجاہ کا دورہ کیا اور مختلف نرسریوں، ٹائر شاپس اور دیگر مقامات کی چیکنگ کی۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر چیکنگ کے دوران ٹیم نے مختلف مقامات پر چیکنگ کی اور نمونہ جات حاصل کئے۔ ٹیم نے قبرستانوں، تالابوں کا بھی معائنہ کیا اور ڈینگی سرویلنس کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ انٹامالوجسٹ نے ٹائر شاپس مالکان، نرسریوں کے مالکان کو ہدایت کی کہ پرانے ٹائر مناسب طریقے سے تلف کئے جائیں اور ان میں کسی صورت پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے۔ انہوںنے نرسریوں کے مالکان کو بھی ہدایت کی کہ وہ ایس اوپیز پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنائیں خلاف ورزی برداشت نہیں ہوگی۔
……………………………
……………………………
گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے رمضان سستا بازار کنجاہ ، اور میجر شبیر شریف شہید ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر عابد غوری، انچارج رمضان بازار کنجاہ ڈی او زراعت توسیع رفیق تارڑ بھی انکے ہمراہ تھے۔ رمضان بازار کے دورہ کے موقع پر ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے سبزی ، فروٹ، دالوں، گوشت اور دیگر اشیاکے اسٹال چیک کئے اور فروخت کے لئے رکھی گئی اشیاء کے معیار کا جائزہ لیا۔ ڈی سی او نے ہدایت کی کہ تمام سٹالز پر وافر مقدار میں اعلی معیاری اشیائے خورد و نوش کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوںنے ہدایت کی کہ رمضان بازاروںمیںخریداروںکی سکیورٹی کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں ، کسی بھی تاجر کو ہرگز گرانفروشی کی اجازت نہ دی جائے اور ایسا کرنیوالوںکے خلاف سخت کاروائی یقینی بنائی جائے ۔انہوںنے تاجروں پر زور دیا کہ ماہ رمضان میںعوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے حکومت پنجاب اور انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیں۔ میجر شبیرشریف شہید ہسپتال کنجاہ کے دورہ کے موقع پر ڈی سی او نے مختلف شعبہ جات کا اچانک معائنہ کیا اور مریضوںسے فراہم کی جانیوالی سہولیات بارے دریافت کیا۔ انہوںنے ایم ایس کو ہدایت کی کہ مریضوںکو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ڈاکٹرز مریضوںسے اخلاق سے پیش آئیں نیز مریضوں کو ادویات کی ہسپتال کے اندر سے فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوںنے ڈاکٹرز کے لئے زیر تعمیر رہائشگاہوںپر کام کا بھی معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ ہسپتال بلڈنگ کی طرح رہائشگاہوںکی تعمیر کا کام بھی تیز کیا جائے۔
……………………………
……………………………
گجرات (جی پی آئی) چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیور و کی ٹیم نے شہر کے مختلف علاقوںمیں کاروائی کرتے ہوئے بھیک مانگنے والے، آوارہ گردی کرنے اور لیبر کرنیوالے 15بچوں کو تحویل میںلے کر چائلڈپروٹیکشن بیورو گوجرانوالہ آفس منتقل کر دیا ہے، بچوں سے بھیک منگوانے والی متعدد خواتین کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ شہر یوں کی شکایات پر ایکشن لیتے ہوئے اور ماہ رمضان المبارک میں بھکاریوںکی یلغار روکنے کے لئے حکومت پنجاب اور ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر کاروائی کرنیوالی ٹیم کی قیادت چائلڈ پروٹیکشن آفیسر شفیق رتیال نے کی جبکہ ٹیم کے ممبران نے پولیس اور لیڈیز اہلکاروںکے ہمراہ کچہری چوک، نواب چوک، جنرل بس اسٹینڈ ، جیل چوک، حسن چوک، پرنس چوک ، جی ٹی ایس چوک اور دیگر مصروف علاقوں میں کاروائی کی جہاں بڑی تعداد میں بھیک مانگنے والے،آوارہ پھرنیوالے، چائلڈ لیبر کرنیوالے بچے تحویل میں لے لئے گئے۔ ٹیم نے شیر خوار بچوں کو ساتھ لیکر بھیک مانگنے والی اور کم سن بچوں سے بھیک منگوانے والی خواتین کو بھی حراست میں لے لیا گیا جن کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ شہر کے مختلف چوراہوں میں بھیک مانگنے والے بچوں اور عورتوں کی اکثریت کا تعلق دیگر اضلاع اور صوبو ں سے ہے۔ چائلڈ پروٹیکشن آفیسر شفیق رتیال نے بتایا کہ قانون کے مطابق بچوں سے بھیک منگوانایا انہیں مشقت پر مجبور کرنا جرم ہے ، تحویل میں لئے جانیوالے بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیور و گوجرانوالہ میںرکھا جائے گا جہاں ان بچوںکی تعلیم اور خوراک کے انتظامات کے ساتھ انکا طبی معائنہ بھی کرایا جائے گا۔ انہوںنے بتایا کہ تحویل میں لئے جانیوالے بچوںکو انکے والدین کی طرف سے مجاز عدالت میں ضمانت دینے کے بعد کہ آئندہ بچوں سے بھیک یا مشقت نہیں کرائی جائے گی عدالت کے حکم پر ہی دوبارہ والدین کے حوالے کیا جائے گا۔ دریں اثناء ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کامیاب کاروائی پر چائلڈ پروٹیکشن بیور و کی ٹیم اورپولیس کو زبر دست سراہا ہے اور واضع کیا ہے کہ بھکاری مافیا کو شہریوں پر ہر گز یلغار کی اجازت نہیںدی جائے گی۔
……………………………
……………………………
گجرات (جی پی آئی) سرائے عالمگیر کے عوامی حلقوںنے ماڈل رمضان سستا بازار کے انعقاد پر ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ ، اے سی سرائے عالمگیر شعیب نسوانہ اور ان کی ٹیم کی زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔خریداری کے لئے آنیوالے افراد نے بتایا کہ رمضان سستا بازار میں معیاری اشیائے خورد و نوش اوپن مارکیٹ سے کم قیمت پر دستیاب ہیں جبکہ ان اشیا کا معیار بھی نہایت اعلی ہے۔ شہری حلقوںنے خریداروںکے لئے سایہ، ویٹنگ ایریا کے قیام، پارکنگ ، شکایات سیل کے قیام اور دیگر سہولیات کی فراہمی پر کو زبردست سراہا اور کہا کہ ضلعی اور تحصیل انتظامیہ حقیقی معنوں میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے وژن کو آگے بڑھا رہی ہے۔
……………………………
……………………………
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی، سابق وفاقی وزیرچودھری وجاہت حسین، سیکرٹری جنرل سینیٹر مشاہد حسین سید اور سیکرٹری فنانس امتیاز رانجھا نے چکوال میں بزرگ مسلم لیگی رہنما و سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبد المجید ملک کی رسم قل میں شرکت کی اور ان کے صاحبزادے قیصر مجید ملک سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ مسلم لیگی قائدین نے کہا کہ عبدالمجید ملک (مرحوم) کا شمار محب وطن اور سنجیدہ شخصیات میں ہوتا تھا، ان کی قومی و سیاسی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔#
……………………………
……………………………
گجرات(جی پی آئی) اللہ تعالیٰ خود فرماتے ہیں کہ روزہ میرے لئے ہے اور اس کا اجر بھی میں دو نگا ہمیں اس مہینے میں زیادہ سے زیادہ عبادت کرنی چاہیے ان خیالات کااظہارممتازسیاسی وکاروباری شخصیت چودھری شفیق لنگڑیال نے اپنے ایک بیان میں کیاانہوںنے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک نازل کیا اس مہینہ کی برکتوں اور رحمتوں کو سمٹنا چاہیے انہوںنے کہا کہ رمضان المبارک کا تقدس و احترام ہر مسلمان پر قرض ہے روزہ رکھنا سے صرف ثواب نہیں ملے گا بلکہ روزہ کی اصل روح کو پانے کیلئے اور حقیقی ثواب حاصل کرنے کیلئے روزہ رکھنے کی تمام شرائط پوری کرنا ہو گی رمضان المبارک برکتوں،رحمتوں والا مہینہ ہے اس مہینہ میں عبادت کا ثواب دوسرے مہینوں کی نسبت 70گنا زیادہ ملتا ہے انہوںنے کہا کہ آنکھ،کان ،منہ حتیٰ کہ جسم کے ہر حصے کا روزہ ہوتا ہے اس بابرکت مہینے میں اللہ تعالیٰ مسلمانوں کے رز ق میں اضافہ فرما دیتے ہیں انہوںنے کہا کہ رمضان المبارک میں ہمیں غریبوں ،یتیموں ،مساکین اور نادار لوگوں کا خصوصی خیا لر کھنا چاہیے ۔انہوںنے کہا کہ روزہ انسان کو تقویٰ کا درس دیتا ہے اللہ تعالیٰ خو د فرماتے ہیں کہ روزہ میرے لئے ہے اور اس کی جزا بھی میں ہی دوںگا۔رمضان المبارک تمام مہینوں سے افضل اور بابرکت ہے اس ماہ میں کی جانے والی عبادت دوسرے مہینوں سے 70گنازیادہ ثواب ملتا ہے روزہ جسم کی زکوٰة ہے انہوںنے کہا کہ نے کہا کہ روزہ ہمیں برائیوں سے بچاتا ،رمضان المبارک میں ہمیں اپنے ارد گرد غریبوں کا خصوصی خیال رکھنا چاہیے انہوںنے کہا کہ رمضان المبارک میں جو روزہ افطار کروائے گا اللہ تعالیٰ اس کو بھی روزہ رکھنے جتنا اجر عطا فرمائیں گے ۔انہوںنے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں اس کے تقدس و احترام کا خصوصی خیال رکھنا چاہیے انہوںنے کہا کہ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اور اللہ تعالیٰ نے یہ مہینہ مسلمانوں کیلئے بڑی نعمتوں و برکتوں والا عطا فرمایا ہے خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو اس ماہ کو پالیتے ہیں اور اس کا ادب و احترام کرتے ہیں انہوںنے کہا کہ مسلمانوں کو روزہ کی حقیقی خوشیاں حاصل کرنے کیلئے غریبوں ،مساکین کا خصوصی خیال رکھنا چاہیے انہوںنے کہا کہ رمضان المبارک میں جتنی زیادہ عبادت کرینگے ۔اتنا ہی اللہ تعالیٰ اس کا اجر عطا فرمائیںگے۔
……………………………
……………………………
گجرات(جی پی آئی)ایم پی اے حاجی عمران ظفر اور سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود کی ہدایت پر مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما میاں اکمل حسین ،ضیاء احمد اور چیئرمین حاجی ظفر اقبال رحمانی کی قیادت میں گذشتہ روز جیل سپرینڈنٹ منصور اکبر سومر و اور ڈپٹی سپرینڈنٹ ملک با بر سے خصوصی ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران مسلم لیگی وفد نے گجرات جیل کا جائزہ لیا اور گجرات جیل میں بند قیدی اور حوالاتیوں کو رمضان المبارک میں خصوصی طور افطاری کروانے کے متعلق بھی لائحہ عمل ترتیب دیا گیا اور اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کا بھی یقین دلایا گیا ،اس موقع پر جیل سپرینڈنٹ منصور اکبر سومرواور ڈپٹی سپرینڈنٹ ملک بابر نے کہا کہ حاجی ناصر محمود اور ایم پی اے حاجی عمران ظفر نے ہر موقع پر جیل انتظامیہ اور قیدیوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا ہے اس انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ حاجی ناصر نے ہمشیہ اپنی محبت کا واضح ثبوت دیا ہے
……………………………
……………………………
گجرات(جی پی آئی)گجرات میں تعینات میڈیکل سپرینڈنٹ عزیز بھٹی ہسپتال ڈاکٹر شیر علی نیازی کوگریڈ 20 ترقی مل گئی ،ترقی ملنے کے بعد ان کو مبار کباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا ہے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ان کو آفس جا کر مبار ک با د پیش کی
……………………………
……………………………
گجرات(جی پی آئی) تھانہ ڈوثرن پولیس نے چھاپہ مار کر کھٹانہ مارکیٹ میں ہائی ایس میں گیس ری فلنگ کرتے ہو ئے سید بلال شاہ کو رنگے ہاتھوں گرفتا ر کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے
……………………………
……………………………
گجرات(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ق لیبر ونگ کے سٹی صدر اورممتازاہنما چوہدری لیاقت علی کمبوہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت ہر محاز پر ناکام ہو چکی ہے اور عوام کے مسائل بھی حل کرنے میں بھی کوئی دلچسپی نہیں لے رہی ،چوہدری برادران کا دور ہر طرح سے سنہری دور تھا ،اور عوامی مسائل لوگوں کی دہلیز پر حل ہوتے تھے مگر جب سے ن لیگ کا اقتدار آیا ہے پاکستان کے غریب عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،چوہدری لیاقت علی نے کہا کہ آنے والا دور ق لیگ کا ہے انشاء اللہ بہت جلد چوہدری برادران اقتدار میں ہو نگے اور پوری لیبر ونگ چوہدری برادران کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے غریب عوام اب بھی چوہدر ہی برادران کے کارناموں کو یاد کرتے ہیں اور چوہدری پرویز الہی کے شاندار منصوبوں کو سہراتے ہیں