اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) کو ایسوسی ایشن آف فیوچر مارکیٹ (اے ایف ایم) کا مکمل رکن بنا لیا گیا۔ پی ایم ای ایکس نے انڈونیشیا کے شہر بالی میں منعقد ہونے والی 17 ویں سالانہ کانفرنس میں بطور مکمل رکن کے شرکت کی۔ مکمل رکن کا درجہ حاصل ہونے کے بعد پی ایم ای ایکس ایسوسی ایشن کی پالیسی سازی میں کردار ادا کر سکے گی جبکہ اس کے علاوہ وہ خود مختلف باڈ ینر میں شامل ہوسکے گی اور دیگر اداروں کی شمولیت کیلیے رائے شماری میں بھی حصہ لے سکے گی۔
پی ایم ای ایکس کے منیجنگ ڈائریکٹر علی شاہ نے کہا ہے کہ ایسوسی ایشن کا مکمل رکن بننے کے بعد کمپنی کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا اور وہ شعبہ کی ترقی کیلیے اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کرے گی۔