پاکستان کا 60 کلو میٹر تک مار کرنیوالے حتف 9 نصر میزائل کا کامیاب تجربہ

 Hatf-9 Nasr

Hatf-9 Nasr

راولپنڈی (جیوڈیسک) پاک فوج نے زمین سے زمین پر مار کرنیوالے حتف 9 نصر میزائل کا کامیاب تجریہ کیا ہے، میزائل 60 کلومیٹر تک مار کر سکتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق میزائل تجربے کی تقریب میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی بھی شریک تھے۔ حتف 9 نصر کم فاصلے تک مار کرنیوالا میزائل ہے جو ہر قسم کا وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق حتف نصر میزائل کو ملٹی ٹیوب لانچر سے کامیابی سے لانچ کیا گیا ہے۔