پاکستان کو دی گئی فوجی امداد بھارت کیخلاف استعمال نہیں ہو گی: امریکی وزیر دفاع

Chuck Hagel

Chuck Hagel

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے کہا ہے کہ پاکستان کو دی گئی فوجی امداد بھارت کیخلاف استعمال نہیں ہوگی، فاٹا میں دہشت گردوں کی موجودگی پر پاکستان کو خود تشویش ہے۔

گذشتہ روز انٹرویو میں ہیگل نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات بہترہیں، اسلام آباد کو ملنے والی فوجی امداد کیلئے سرٹیفکیٹ درکار ہوتے ہیں، پاکستان امریکی فوجی امداد کو بھارت کیخلاف کبھی استعمال نہیں کر سکتا۔

فاٹا میں دہشت گردوں کی موجودگی پر امریکہ کی تشویش سے پاکستانی وزیراعظم نوازشریف کو ٹیلیفون پر آگاہ کر دیا تاہم دہشت گردوں کی موجودگی پر خود پاکستان پریشان ہے۔ چک ہیگل نے کہا کہ بھارت کو عالمی لیڈر کا کردار ادا کرنا چاہئے۔

نیوکلیئر سپلائر گروپ کا رکن بننا خود نئی دہلی کے فائدے میں ہوگا۔ بھارتی وزیر اعظم کو وائٹ ہاؤس آنے کی دعوت پر چک ہیگل نے کہاکہ صدر اوباما کو مودی کی واشنگٹن آمد کا انتظار ہے۔