اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے نومبر تک تینتالیس ہزار ٹن خشک میوہ جات درآمد کئے گئے۔
خشک میوہ جات کی درآمد پر تین کروڑ انچاس لاکھ ڈالرز کا زرمبادلہ خرچ ہوا جبکہ سینتس ہزار ٹن مصالحہ جات بھی منگوائے گئے جن پر دو کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا۔
گزشتہ مالی سال پندرہ کروڑ مالیت کا خشک میوہ اور مصالحہ جات درآمد کیا گیا تھا۔