پاکستان میں لاکھوں بچوں کو اسکول بھیجنے میں مدد فراہم کرنے پرفخر ہے، ڈیوڈ کیمرون

David Cameron

David Cameron

لندن (جیوڈیسک) برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کا کہنا ہے کہ برطانیہ کو پاکستان میں لاکھوں بچوں کو اسکول بھیجنے میں مدد فراہم کرنے پرفخر ہے۔ 10 ڈاننگ اسٹریٹ میں مسلم کمیونٹی کے اعزاز میں عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ برطانیہ کی مدد سے پاکستان میں لاکھوں بچوں کوبہتر زندگی گزارنے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ سنت ابراہیمی دوسروں پر رحم کرنے کا درس دیتی ہے اور اسلام سخاوت کا درس دیتا ہے۔ برطانوی وزیراعظم نے گزشتہ ماہ وولچ میں پیش آنے والے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سابق فوجی کے قاتل برطانیہ کے دشمن ہیں جبکہ برطانوی مسلمان اس ملک کاعظیم اثاثہ ہیں۔