پاکستان لاکھوں قیمتی جانوں کی قربانی کا نتیجہ ہے ، الطاف حسین

Altaf Hussain

Altaf Hussain

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے تمام اہل وطن کو پاکستان کے 67 ویں یو م آزادی کی دلی مبارک باد پیش کی ہے۔

یوم آزادی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں الطاف حسین نے کہاکہ آزادی اللہ تعالیٰ کی نعمتوں میں سے ایک عظیم نعمت ہے اور خدا کی نعمتوں کی ناشکری کرنے والی قومیں تاریخ کے صفحات سے ہمیشہ کے لئے مٹ جاتی ہیں اور آئندہ نسلوں کے لئے عبرت کا سامان بن جاتی ہیں۔

پاکستان لاکھوں قیمتی جانوں کی قربانیاں دینے کے بعد آزاد ملک کی حیثیت سے دنیا کے نقشے پر ابھرا ہے، ماضی کے حکمرانوں کی انا پرستی،ظلم و ناانصافی کے سبب 1971 ء میں پاکستان دولخت ہو چکا ہے۔

اور ملک دشمن قوتیں ،باقیماندہ پاکستان کی بقاء وسلامتی کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں لہذا ایک ایک محب وطن پاکستانی کا فرض ہے کہ وہ آزادی کی انمول نعمت کی قدرکرے اور پاکستان کی بقاء و سلامتی اور ترقی وخوشحالی کیلئے اپنا بھرپور کردارادا کرے۔

الطاف حسین نے کہا کہ تمام پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ پاکستان کے 67 ویں یوم آزادی کے موقع پرعہد کریں کہ محب وطن پاکستانی کی حیثیت سے ہم سب ملک سے مذہبی انتہا ء پسندی ، دہشت گردی ، بے روزگاری ، غربت ، فرسودہ جاگیردارانہ نظام ، کرپٹ سیاسی کلچر اور موروثی سیاست کے خاتمے۔

پاکستان کو بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور دیگر بانیان پاکستان کی تعلیمات کی روشنی میں لبرل، جمہوری ، روشن خیال اور ترقی پسند فلاحی ریاست بنانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

الطاف حسین نے کہا کہ ملک میں مذہبی رواداری، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور جمہوری روایات کو فروغ دیکر ہی پاکستان کو مضبوط ومستحکم ریاست بنایا جا سکتا ہے جہاں غیر مسلم پاکستانیوں سمیت تمام شہریوں کو برابری کی بنیاد پرزندہ رہنے ، زندگی گزارنے اور اپنے اپنے عقیدے اور مذہب کے مطابق عبادت کرنے کی آزادی حاصل ہو۔