پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل آزادی کا غلط مطلب نہ نکالا جائے: پیر غلام رسول اویسی

Pir Ghulam Rasool Awaisi

Pir Ghulam Rasool Awaisi

لاہور: مرکزی امیر تحریک اویسیہ پاکستان، پیر غلام رسول اویسی، مرکزی سینئر نائب امیر، سید عرفان احمد، صدر پنجاب، پیر توصیف النبی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہوا، قائم ہے اوراللہ تعالیٰ کے فضل سے ہمیشہ قائم رہے گا۔

پاکستان میں اقلیتیں مکمل آزاد ہیں،تمام مذاہب کے لوگوں اُن کی عبادات گاہوں اور مقدس ہستیوں کومکمل تحفظ حاصل ہے پراس بات کاکوئی غلط مطلب نہ نکالے ،پاکستان مسلمانوں کااسلامی ملک ہے ، جووطن عزیزکولاوارث ریاست سمجھ کر اپنے عزائم لاگوکرنے کی کوشش کرے گااُسے نست ونابود کردیں گے،پاکستان اورتمام ریاستی ادارے اسلام کے تابع تھے،ہیں اورقیامت تک رہیں گے۔

اسلامی جمہوریہ پاکستان کاروشن مستقبل جمہوریت ہی ہے ،جب تک ہم غیرسیاسی رہے لوگوں نے ملک کوبہت لوٹا،اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے حقیقی مسلمان جمہوری میدان میں پوری قوت کے ساتھ اتر چکے ہیں،ملک کی بنیادیں کھوکھلی کرنے والے کرپٹ مافیاکسی صورت بچ نہیں سکتا،عوام اشرفیہ سے سترسالوں کی محرمیوں، ناانصافیوں، مہنگائی ،بدامنی،کرپشن ،ملاوٹ ،وعدہ خلافیوں سمیت تمام تکالیف کابدلہ لیں گے۔

سیکرٹری نشرواشاعت,تحریک اُویسیہ پاکستان
امتیازعلی شاکر۔03134237099.imtiazali470@gmail.com