کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر وبزرگ رہنما امیر سولنگی اور سردار اکرم سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردار خادم حسین سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی و دیگرپاکستان کے مسلم شہریوں کے تعاون و اشتراک سے ہندو برادری کی جانب سے ہولی کا تہوار بھرپور طریقے سے منائے جانے کو پاکستان میں اقلیتوں کی آزادی و مساوی حقوق کا ثبوت قرار دیتے ہوئے پاکستان سمیت دنیا کے تمام مسیحیوں کو ایسٹر کے تہوار کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں موجود تمام اقلیتوں کو بھی اکثریت جیسے حقوق اور مکمل مذہبی آذادی حاصل ہے۔
یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی تمام اقلیتیں بھی اکثریت ہی کی طرح اس ملک سے مکمل طور پر مخلص اور محب وطن ہیں اور قومی ترقی میں اپنا کردار انتہائی دیانتداری سے ادا کررہی ہیں۔
کیونکہ ہر مذہب انسانیت ‘ محبت ‘ دیانت ‘ اخلاق ‘ کردار اور اخلاص کی تعلیم دیتا ہے اور اپنے مذہب سے مخلص اور مذہبی تعلیمات پر کاربند کوئی بھی شخص نہ تو کسی سے نفرت کرسکتا ہے اور نہ ہی کسی کو ایذا یا نقصان پہنچاسکتا ہے۔