لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے سینئر رہنما، وائس چیئرمین اے کیو خان ہسپتال، سابق ممبر صوبائی اسمبلی اور چیئرمین پیراگون سٹی حاجی قیصرامین بٹ القادری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کا مشن پاکستان کی خوشحالی ہے ، جس کی خاطر وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف اپنی محب وطن خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے راوی روڈ آفس میں لاہور کی مختلف یونین کونسلز سے آئے لیگی کارکنوں سے ملاقات کے دوران کیا ، حاجی قیصر امین بٹ القادری کا کہنا تھاکہ پاکستان کا ہر شعبہ آج ترقی و خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن ہوچکاہے ، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف اپنے ترقیاتی منصوبوں کی بدولت خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کے ویژن میں نئی روح پھونک رہے ہیں ، اس موقع پر لیگی کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ میڈیا سیکرٹری حاجی قیصر امین بٹ القادری سنیئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن 180راوی پارک راوی روڈ لاہور