پاکستان نے میچ میں برا نہیں کھیلا، شعیب اختر

Shoaib Akhtar

Shoaib Akhtar

لاہور (جیوڈیسک) راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے کہا ہے کہ پاکستان نے میچ برا نہیں کھیلا، پاکستانی ٹیم کو اپنی خامیاں دور کرنے کی ضرورت ہے۔

شعیب اخترکا کہنا ہے کہ پاکستانی بیٹسمینوں نے 20 سے 25 رنزکم بنائے، تاہم پاکستان نے میچ برا نہیں کھیلا۔

انہوں نے کہا کہ کامیابیوں کے لیے پاکستانی ٹیم کو اپنی خامیاں دور کرنا ہوں گی۔