پاکستان میں موبائل صارفین کا مستقبل خطرے میں

پیرمحل : پاکستان میں موبائل صارفین کا مستقبل خطرے میں، ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیاں سرکاری ٹیکس کے علاوہ خفیہ چارجز بھی وصول کرنے لگیں ،وزیر اعظم پاکستان نوٹس لیں عوامی حلقے ،تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کو ٹیکس جمع کرنے کی حد مقرر کی گئی تھی لیکن ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیاں حکومتی احکامات کو پس پشت ڈال کر عوام کے پیسے کو لوٹنے میں مصروف ہیں ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیاں سرکاری حد کے علاوہ خفیہ چارجز بھی وصول کر رہیں اور بیلنس کی مدت بھی مقرر کر رکھی ہے۔

ہر پیکج کے علاوہ چارجز بھی وصول کررہی ہیں کمپنیاں موبائل صارفین سے ہیلپ لائن کال کے چارجز بھی وصول کیے جاتے ہیں جو صارفین دشمنی کا واضح ثبوت ہے ،100روپے کے کارڈ سے لیکر ایزی لوڈ کی بھی مدت مقرر ہے اگر مقررہ مدت تک صارف بیلنس استعمال نہ کرنے تو کمپنیاں بیلنس ہڑپ کرجاتی ہیں جو کہ قانوناًاور شرعاًطور پر منع ہے عوام نے چیف جسٹس آف پاکستان،وزیر اعظم ،صدر ،وزیر داخلہ ،چیئرمین پی ٹی اے ،وفاقی محتسب عدالت اور چیئرمین نیب سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے۔