پاکستان کو ایک جدید اسلامی جمہوری فلاحی پاکستان بنانا ہو گا۔رانا بابر

Pakistan

Pakistan

لاہور: صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابر حسین نے کہا ہے کہہ میں اپنے باہمی اختلافات ختم کرتے ہوئے پاکستان کو قائداعظم کے نظریات و تصورات کے مطابق ایک جدید اسلامی جمہوری فلاحی پاکستان بنانا ہو گا۔ ایک تقریب سے خطاب کریت ہوئے انہوں نے کہا پاکستان کی امیدیں نئی نسل سے وابستہ ہیں۔

نوجوان خوب محنت کریں اور علم حاصل کریں ۔علم سے ہی قومیں بنتی ہیں، جب مسلمانوں کے پاس علم تھا تو وہ دنیا کے حکمران تھے آج یہ علم دوسری اقوام کے پاس ہے تو وہ کرۂ ارض پر حکمرانی کررہی ہیں۔ قائداعظم نوجوانوں پر بہت انحصار کرتے تھے اور نوجوانوں نے بھی قائداعظمکو مایوس نہیں کیا۔طلبہ پورے برصغیر میں پھیل گئے اور پاکستان کیلئے کام کیا۔اُ س وقت قوم نے ایثار سے کام لیاانہوں نے کہا کہ اب پھر ہر شخص کو ایثار سے کام لینا اور قربانی دینے کیلئے ہمہ وقت تیار رہنا ہو گا۔قائداعظم کی عظمت ہے کہ آج 66 سال گزرنے کے باوجود بھی قوم اپنے قائداعظم کو یاد کررہی ہے۔

قائداعظم نے مسلمانان برصغیر کو تین قوتیں فراہم کیں،سب سے پہلی قوت یہ دی کہ نہایت بے خوفی کے ساتھ نظریۂ پاکستان یعنی نظریۂ اسلام کا پرچار کیا۔دوسرے مسلمانوں کو ان کی تعداد کے حوالے سے اپنی اہمیت سے آگاہ کیا۔تیسرا مسلمانوں کو یہ احساس دلایا کہ پاکستان بنے گا تو وہاں اسلامی حکومت قائم کی جائے گی۔قائداعظم مکمل طور پر اسلامی ذہن کے مالک تھے،آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ان کے نقش قدم پر چلیں۔