پاکستان میں موڈرنا ویکسینیشن کا آغاز، کن بیماریوں میں مبتلا افراد لگوا سکتے ہیں؟

Vaccination

Vaccination

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) اسلام آباد کے ماس ویکسی نیشن سینٹر ایف نائن پارک میں موڈرنا ویکسین لگانا شروع کر دی گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ہدایت کی ہے کہ موڈرنا ویکسین 18 سال یا زائد عمر کے افراد کو لگائی جائے، ورک پرمٹ، ویزہ کے حامل پاکستانی، بیرون ملک تعلیم، کاروبار اور آفیشل کام کے لیے جانے والے بھی موڈرنا ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق دل، جگر، ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس کے مریض بھی موڈرنا ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

اعضا کی ٹرانسپلانٹ کے 3 ماہ بعد اور کیمو تھراپی کے 28 روز بعد موڈرنا ویکسین لگوائی جا سکتی ہے، حاملہ اور دودھ پلانے والی ماؤں کو بھی موڈرنا ویکسین لگائی جا سکتی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر کے دیگر منتخب کورونا ویکسی نیشن مراکز پر کل سے امریکی ویکسین دستیاب ہو گی۔