بنگلور (جیوڈیسک) پاکستان کے محمد سجاد ورلڈ اسنوکر چمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے،لیکن حمزہ اکبر اور محمد آصف ٹوبہ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئ ے۔
بنگلور میں جاری چمپئن شپ میں پاکستان کے محمد سجاد نے رائونڈ آف 64 کے میچ میں سنگاپور کے ڈوین جونز کو دو کے مقابلے میں چار فریمز سے شکست دی۔
جبکہ پاکستان کے محمد آصف ٹوبہ کو بھارت کے منان چندرا نے چار دو اور حمزہ اکبر کو انگلینڈ کے نک جیننگز نے چار ایک سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔