کراچی (جیوڈیسک) آئی ایم ایف نے وضاحت کی ہے کہ پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کی کوئی شرط عائد نہیں کی۔ پاکستانی روپے کی قدر میں حالیہ دنوں میں ہونے والی کمی کے تناظر میں عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا آئی ایم ایف کے ساتھ طے ہونے والے پروگرام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
معاہدے سے پاکستانی معیشت اور روپے کی قدر پر مثبت اثرات ہوں گے۔ پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم رکھنے کے لئے عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ چھ ارب ساٹھ کروڑ ڈالر کا معاہدہ کیا تھا۔