لاہور (جیوڈیسک) ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں موٹر سائیکلوں کی پیداوار 7 ماہ میں 16.91 فیصد بڑھ کر 10 لاکھ 91 ہزار ہو گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ہونڈا بائیکس کی پیداوار جولائی تا جنوری 18.38 فیصد بڑھی جبکہ سوزوکی کی پیداوار میں 11.17 فیصد کا اضافہ ہوا، ڈی وائی ایل موٹر سائیکلوں کی پیداوار کم ہوئی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران موٹر بائیکس کی پیداوار میں 16.91 فیصد اضافہ ہوا۔ جولائی تا جنوری 2017-18ء کے دوران ملک میں موٹر سائیکلوں کی پیداوار 10 لاکھ 91 ہزار 555 یونٹس تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 9 لاکھ 35 ہزار 951 یونٹس تھی۔ جنوری 2018ء میں 1 لاکھ 50 ہزار 750 موٹر سائیکلیں تیار کی گئیں۔