پاکستان (جیوڈیسک) عمران خان گیارہ مئی کے انتخابی نتائج کو نہیں بھول پائے عمران خان کہتے ہیں کہ وہ الیکشن کمیشن اور عدلیہ کی جانب سے صدارتی انتخاب کے شیڈول میں تبدیلی پر مطمئن نہیں ہیں لیکن اس کے باوجود جسٹس ریٹائرڈ وجیہ الدین تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔ صدارتی انتخاب کے موقع پر بھی عمران خان گیارہ مئی کے انتخابی نتائج کو نہیں بھول پائے اور عدلیہ اور الیکشن کمیشن کے کردار پر کڑی تنقید کی۔ عمران خان کہتے ہیں کہ وہ ن لیگ کو کھلا میدان نہیں دینا چاہتے۔
پارٹی میں مخالفت کے باوجود صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا۔ سانڈ بائٹ تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار وجیہ الدین احمد پارٹی چیئرمین کے بیان کے بر عکس عدلیہ کے فیصلے سے مطمئن نظر آئے جبکہ الیکشن کمیشن پر تنقید کی۔
جسٹس ریٹائرڈ وجیہ الدین نے پیپلز پارٹی اور بائکاٹ کرنے والی دیگر جماعتوں سے ووٹ ڈالنے کی درخواست کی ایک سوال پر عمران خان نے آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کو ڈرامہ قرار دیتے ہوئے ایک بار پھر جنرل کیانی اور نواز شریف کے ساتھ بند کمرے کے اجلاس کا مطالبہ کیا۔ عمران خان کے مطابق مذہبی بنیادوں پر قتل عام اور بیرون ممالک سے کئے گئے خفیہ معاہدے منظر عام پر نہیں لائے جاسکتے۔