پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 112کے آرگنائزر سید حسن رضا شاہ گیلانی نے بلدیاتی انتخاب لڑنے کا اعلان کر دیا

لالہ موسی : پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 112کے آرگنائزر سید حسن رضا شاہ گیلانی نے بلدیاتی انتخاب لڑنے کا اعلان کر دیا انہوں نے کہا کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں یونین کونسل چکوڑی شیر غازی سے تحریک انصاف کی طرف سے حصہ لوں گا انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا جو بھی طریقہ کار ہوا۔

پاکستان تحریک انصاف ہر یونین کونسل سے انتخابات میں بھرپورحصہ لے گی ۔یونین کونسل چکوڑی شیر غازی سے تحریک انصاف کا پورا پینل کھڑا کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات میں لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ملکی مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے جب تک عوام باریاں لینے والوں کو اقتدار میں لاتے رہیں گے ملکی حالات ٹھیک نہیں ہوسکتے۔