پاکستان تحریک انصاف تحصیل تلہ گنگ کے صدر حکیم نثار رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے
Posted on November 11, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
چکوال: پاکستان تحریک انصاف تحصیل تلہ گنگ کے صدر حکیم نثار رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، صداقت عباسی، زبیر نیازی کے علاوہ ضلع بھر کی قیادت نے شرکت کی اس شادی کی خوبصورتی اس طرح سے بڑھ گئی کہ حکیم نثار نے شادی کی تقریب میں بھی نظریات کو پروان چڑھایا۔
اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی سینئر نائب صدر کے بھائی کی شادی کی تقریب میں نظریات مخالف قائدین نے بھی مدعو کرنے پر شرکت کی جبکہ ضلعی قیادت سے بڑھ کر کوئی قائد موجود نہ تھا تاہم حکیم نثار جو کہ تحصیل صدر ہیں نے صوبائی قیادت کو بھی مدعو کیا اور صرف پاکستان تحریک انصاف کے قائدین نے شرکت کی۔