پاکستان تحریک انصاف کے ہر امید وار کو کامیاب کروانے کیلئے سر دھڑ کی بازی لگا دیں گے
Posted on October 24, 2013 By Tahir Webmaster گجرات
گجرات : پاکستان تحریک انصاف کے ممتاز سیاستدان اور انچارج ضلعی سیکر ٹریٹ مہر امتیاز احمد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ہر امید وار کو کامیاب کروانے کیلئے سر دھڑ کی بازی لگا دیں گے،اور دھاندلی کرنے والوں کا پورا احتساب کریں گے اور عوام کے ساتھ جھوٹے وعدے کرنے والوں کو بلدیاتی انتخابات میں بتادیں گے کہ شفاف الیکشن کیا ہوتا ہ۔
پانچ ماہ گزرنے کے باوجود عوام مہنگائی سے چھٹکارا نہ پاسکی، عوام ان جھوٹے دعویداروں کا بھر پور احتساب کرے گی، انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کا ہر امید وار اپنی تیاریاں بھر پور طریقے سے جاری رکھے، اورکسی قسم کی بھی دھاندلی کا خیال اپنے ذہن میں نہ لائیں، کیونکہ عام انتخابات میں دھاندلی کرنے والوں کا احتساب شروع ہو چکا ہے۔