پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ کا تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا
Posted on September 25, 2013 By Noman Webmaster گجرات
گجرات: پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ کا تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا، جس کی صدارت تحریک انصاف ضلع گجرات کے صدر الیاس محمد چوہدری نے کی، اجلاس میںگزشتہ روز پشاور میں ہونے والے گرجا گھر پر دو خود کش حملوں میں 60 سے زیادہ انسا نی جانوں پر بھر پور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خود کش حملوں میں ہلاک ہونے والے بھی انسان ہیں، اور انسان کا قتل عام کرنے والے انسانوں میں سے نہیں،اس موقع پر فنانس سیکرٹری مہر امتیاز احمد نے کہا کہ وہ بھی اہل کتاب تھے۔
وہ بھی ہمارے بھائی تھے، ان کی ہلاکت پر آج دل خون کے آنسو رورہا ہے،محسن جاوید بٹ نے کہا کہ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے، جنرل سیکرٹری چوہدری شرافت حسین نے کہا کہ ہم مسیحی برادری کے غم میں برابر کے شریک ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم سب خود کش حملوں کی بھر پور مذنت کرتے ہیں، اور ایسا کرنے والے انسان کہلانے کے لائق نہیں۔
اجلاس میں چوہدری ندیم گجر، آصف حسین سلیمی، مرزا عثمان، ملک عبدالستار، محمد رمضان کالس، لطیف جاوید، معظم علی، چوہدری افضال احمد چیچی، ندیم اختر، محمد اشرف شریف، خاور شہزاد، محمد عمران لوہار، آصف انور، ڈاکٹر محمد سلطان، رضوان احمد، سمیع اللہ ایڈوکیٹ، خواتین میں شمیم شفقت سیال،طیبہ قریشی، سنبل قریشی، نجمہ بلقیس، عذرا یعقوب، سونیا بٹ، اور دیگر نے اجلاس میں شرکت کی اور ہلاک ہونے والوں کی یاد میں شمع جلائی گیئں۔